اداکارہ زارا نور عباس ایک ویب شو میں بولڈ لباس پہننے پر صارفین کی نکتہ چینی کا نشانہ بن گئیں۔
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے فیشن انتخاب کے باعث مختلف مواقع پر ناظرین کی سخت رائے کا سامنا کرتی رہی ہیں۔
حالیہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب زارا نے اپنے ویب شو میں اپنے ماموں سسر اور معروف اداکار عدنان صدیقی کا انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو کے دوران انہوں نے مغربی انداز کا لباس، اسکرٹ اور آف شولڈر بلاؤز پہنا، جو صارفین کو پسند نہ آیا اور انہوں نے زارا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زارا کو زیادہ مناسب لباس کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے مشورہ دیا کہ “آپ کندھوں کو ڈھانپ کر بھی خوبصورت لگ سکتی ہیں۔”
ایک اور نے کہا کہ “سسر کے سامنے ایسا لباس پہننا مناسب نہیں تھا، آپ کو اُن کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔”
اس کے علاوہ ایک صارف نے اُن کے فیشن اسٹائل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ زارا کو اپنے ڈریسنگ سینس اور انداز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
0 تبصرے