190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی جلد سماعت کی استدعا کردی

بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی سزا معطلی کی درخواست کی فوری سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی جلد سماعت کی استدعا کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی سزا معطلی کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، تاہم درخواست گزار کا کیس بلاجواز نظرانداز کیا جارہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سماعت میں تاخیر ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، جبکہ نیب کو کیس میں فریق بھی بنایا گیا ہے۔