شہر میں تجاوزات اور قواعد کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کر دیے گئے۔
کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے سیل کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق روڈ سائیڈ تجاوزات پر قائم ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، جبکہ بند کیے گئے ہوٹلز یا چائے خانے کو بغیر اجازت ڈی سیل کرنے پر مالکان کی گرفتاری اور بھاری جرمانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنرز سیل شدہ ہوٹلز کی سخت مانیٹرنگ کریں، اور ڈی سیل صرف قواعد و ضوابط اور وضع کردہ پالیسی کے تحت ہی کیا جائے۔
0 تبصرے