ڈیفنس کے فلیٹ میں 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی چوری : کراچی

کراچی کے ڈیفنس علاقے میں فلیٹ سے 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔

ڈیفنس کے فلیٹ میں 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی چوری : کراچی

پولیس کے مطابق ڈیفنس کے راحت کمرشل میں ایک فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات پیش آئی، جس میں چور 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی لے اڑے۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون نے بیان دیا کہ وہ گزشتہ روز عزیز کے گھر گئی تھیں، واپسی پر دیکھا کہ فلیٹ کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فلیٹ میں اکیلی رہتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فلیٹ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔