سہیل آفریدی ریاست کو للکارنا کر رہے ہیں : وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے بیانات میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور چیلنج کر رہے ہیں۔

سہیل آفریدی ریاست کو للکارنا کر رہے ہیں : وزیرِ دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر سرحدوں کی نگرانی مؤثر نہ رہی اور دہشت گردوں کو آنے سے نہ روکا گیا تو اس کے مطلب ہے کہ اس عمل میں کچھ عناصر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ لوگ کبھی ہمارے مہمان تھے اور آج ہمارے ہی خلاف سرگرم ہیں۔ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تمام امور طے ہونے کی توقع ہے۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں اور اپنے اختلافات عوام کے سامنے لا رہے ہیں، جو افسوسناک ہے۔