آئیڈینٹیٹی پاکستان کی ایک کوشش لیاری کے نوجوانوں میںتعلیمی سرگرمیاں اجاگر کرنا ہے، سلوماز ریگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کے نجی سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں خود شناسی پیدا کرنا اور انہیں مستقبل کے مشکل سفر کو آسان بنانے کے بارے میں سیکھنے کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا اور موثر کیریئر کے راستے تلاش کرنے میں مدد دینا یہ قابل ستائش اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہارآئیڈینٹیٹی پاکستان کی بانی سلوماز ریگی نے کرن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے لیاری کے نجی سرکاری اسکول میں منعقدہ ”انشیئیٹ آئیڈینٹیٹی“ کیریئر کاو¿نسلنگ پر مبنی ورکشاپ میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئیڈینٹیٹی پاکستان کی ایک کوشش نوجوانوں میںتعلیمی سرگرمیاں اجاگر کرنا ہے جس کا مقصد طلباءو طالبات اپنی قوت، ماحول اور روایتی راستوں سے آگے بڑھ کر مستقبل میں بہترین مواقع تلاش کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔اس ورکشاپ سے نوجوانوں کا اعتماد بڑھے گا، اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔مہمان خصوصی سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اور سماجی حقوق کے کارکن فہد بلوچ نے کہا کہ سماجی حقوق کے لیے انتھک محنت ، جدوجہد ، نوجوانوں اور کمزور طبقوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتا ہوں ، نوجوانوں کی تعلیم اور کیریئر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتاہوں، تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔سماجی مسائل پر ان کا گہرا علمی فہم اور تجربہ انہیں ایک بااثر اور قابل اعتماد رہنما بناتا ہے۔فہد بلوچ کی خدمات نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے کیریئر کے مواقع بڑھانے میں ایک روشن مثال ہیں۔ سلوماز ریگی کی ورکشاپ نے لیاری کے طلباءو طالبات میں نئی امید اور حوصلہ پیدا کیا ہے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں کرن فائونڈیشن کی وائس پرنسپل عابدہ وحید شامل تھیں اور ورکشاپ کے اختتام پر بانی آئیڈنٹیٹی پاکستان سلوماز ریگی نے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور شرکاء کا اظہار تشکر کیا۔
0 تبصرے