نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں سرگرم 4 افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے اور غیر ملکی کرنسیاں برآمد کر لیں۔
ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان — مصطفیٰ، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری — کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی مشترکہ کارروائیاں گارڈن نیو چلی روڈ اور کینٹ اسٹیشن کے علاقوں میں عمل میں آئیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 60 لاکھ روپے نقد، 15 ہزار سعودی ریال، 4970 یو اے ای درہم، 22 ملین ایرانی ریال، 400 امریکی ڈالر، 96 عمانی ریال، 160 تھائی بھات، 1 لاکھ ازبک سوم، 49 ہزار 500 عراقی دینار، 15 چائنیز یوآن اور 93 ملائیشین رنگٹ برآمد کیے گئے۔
مزید برآں، ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور متعدد ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان بغیر لائسنس کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلا رہے تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
0 تبصرے