کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی کارپوریٹ ریلیشین اینڈ کمیونیکیشن کی آٹھویں میٹنگ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی جس کی قیادت کنوینئر اور سابق ایڈوائزر ایچ بی ایل شجاعت علی بیگ ، ڈپٹی کنوینئر / ڈائریکٹر مارکیٹنگ روزنامہ اوصاف گروپ سید تراب شاہ نے کی اس موقع پر صدر کے سی سی آئی محمد ریحان حنیف کے سسر اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد آنے والے پروگرام جیسا کہ علامہ اقبال ڈے نومبر میں اور دسمبر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر ہونے والے پروگرام کی تیاریوں اور ان کے حوالے سے انتظامات کے بارے میںتفصیلی گفتگو اور پلان ترتیب دیئے گئے میٹنگ میں شجاعت علی بیگ، سید تراب شاہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پروفٹ مدثر عالم، ہیڈ آف کارپوریٹ ایچ بی ایل فرحان احمد ، پرنسپل آرمی پبلک اسکول فرح جاوید ، معروف بزنس مین سہیل احمد صدیقی ، ڈپٹی سی ای او یونین مائیکرو فائنانس بینک علی پسنانی ، چیئرمین ٹیم آف بلوچستان چنگیز خان اور ڈائریکٹر نٹ شیل ضیاءالاسلام زبیری نے اپنی اپنی رائے پیش کیں پروگرام کے اختتام پر شجاعت علی بیگ اور ممبران نے سید تراب شاہ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
0 تبصرے