روٹری انٹرنیشنل پاکستان کو بیماریوں سے پاک کرنے کےلئے پرعزم ہے عزیز میمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف کراچی پرل کی جانب سے ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا خاص مقصد پولیو کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ویکسینیشن کو فروغ دینا ہے اس کیمپ میں دانتوں کی صفائی کے معائنے اور بچوں و خواتین میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل کو حل کرنے کے لئے ذہنی صحت سے متعلق مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی گی جبکہ جنرل ہیلتھ کے ساتھ پولیو سے آگاہی کے لئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور200سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے تاکہ کمیونٹی کو جامع طبی خدمات دی جا سکیں اور عوام میں دانت برش کرنے ،ناخن کاٹنے اور نہانے سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی اور200سے زائد بچوں میں بنانا بریڈ ،جوس،کتابیں،اسٹیشنری اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ہیلتھ کیمپ کا افتتاح آر آئی ڈائریکٹر 2022–24، روٹری انٹرنیشنل محمد فیض قدوائی نے کیا اس موقع پرپی ڈی جی عرفان قریشی،پی ڈی جی ڈاکٹر آفتاب امام،چیف ایگزیکٹو آفیسر CEO اپیرل زون اور سینئر نائب صدر، کاٹی (کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری) زاہد حمید، ڈی جی ای2026-27 اور ڈسٹرکٹ پولیو چیئر 2025–26 شہزاد صابر،صدر روٹری کلب کراچی پرل ڈاکٹر سید نوید منظور ،چیئرپرسن، ویمن روٹری 2025–26، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271دردانہ ارشد،ڈائریکٹر، آنسٹ فوڈزوسیم احمد،ڈاکٹر سعد بن عزیز،ڈاکٹر نعیمہ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر، کورنگی فرمان علی تالپور،فیملی ویلفیئر کاونسلر اور پلاٹینم فارماسیوٹیکلز،
صائمہ سید، ممبر پولیو پلس کمیٹی وقار شیخ،سید کاشف رفیع،ڈاکٹر محمد آصف خان،
فرقان علی شیخ,سید محمد کامران حسن،سید محمد سعد الحسن، سید محمد حذیفہ حسن،سید محمد کیف حسن اور دیگر بھی موجود تھے ہیلتھ کیمپ کے موقع پرآر آئی ڈائریکٹر 2022–24، روٹری انٹرنیشنل محمد فیض قدوائی نے کہا کہ روٹری کا مشن انسانیت کی خدمت اور معاشروں کی بہتری ہے، اور یہی جذبہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری کے اراکین کی مسلسل محنت اور عوامی تعاون ہی ایک محفوظ اور صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے اس موقع پر پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے انچارج اور آرآئی ٹرسٹی 2022-24 عزیز میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ روٹری انٹرنیشنل پاکستان کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل اور حکومتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف ویکسینیشن سے ہی ممکن نہیں بلکہ عوامی شعور اور بھرپور آگاہی مہمات سے ہی اس عزم کو پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر 2026-27 اور ڈسٹرکٹ پولیو چیئر 3271 شہزاد صابر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ روٹری کا عالمی مشن ہے جس کے لیے دنیا بھر کے روٹری اراکین مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جہاں پولیو کا خاتمہ آخری مرحلے میں ہے، اور عوامی تعاون، آگاہی اور ویکسینیشن کے ذریعے ہم جلد اس بیماری سے مکمل نجات حاصل کر لیں گے شہزاد صابر نے مزید کہا کہ روٹری کی ٹیمیں صحتِ عامہ کے فروغ اور کمیونٹی سروس کے مختلف منصوبوں پر سرگرمِ عمل ہیں، تاکہ ایک بہتر اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے نامزد ڈی جی فہد سکندر نے ایک پیغام میں کہا کہ روٹری کلبز ملک بھر میں صحت، تعلیم اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں اور آج کا یہ ہیلتھ کیمپ اسی خدمت کے جذبے کی ایک عمدہ مثال ہے س موقع پر سابق ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر آفتاب امام نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی ضمانت ہے اور روٹری ہمیشہ ایسے اقدامات میں پیش پیش رہتی ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے مفید ہوں سی ای او پیرل زون اور سینئر نائب صدر کاٹی (کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری) زاہد حمید نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس جدوجہد میں کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا دراصل آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے کیمپ کے موقع پر ممبر پولیو پلس کمیٹی وقار احمد شیخ نے کہا کہ ورلڈ پولیو ڈے کا مقصد ہمیں یہ یاد دلانا ہے کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ روٹری کلبز کی جانب سے منعقدہ یہ ہیلتھ کیمپ نہ صرف پولیو آگاہی بلکہ عام صحت اور صفائی کے شعور کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور ہم سب کو ایک پولیو فری پاکستان کے لیے مل کر کام کرتے رہنا ہو گا اس موقع پر سید کاشف رفیع نے کہا کہ روٹری کلب کراچی پرل اپنی کمیونٹی میں صحت عامہ کے فروغ، تعلیم اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے، اور آج کا یہ کیمپ اسی عزم کی عملی مثال ہے ہیلتھ کیمپ کے موقع پر صدر روٹری کلب کراچی پرل ڈاکٹر سید نوید منظور نے کہا کہ روٹری ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور معاشرتی بھلائی کے لیے سرگرم عمل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ کیمپ کا مقصد نہ صرف پولیو کے خاتمے کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے بلکہ عوام کو مجموعی صحت، صفائی، اور ذہنی سکون کے حوالے سے بھی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
0 تبصرے