رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فریاد
زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی خاطر اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے والی لڑکی کو ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے ٹنکی سے اتارا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کی۔
متاثرہ لڑکی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میں عورتوں کی ریڈ لائن ہوں، لیکن میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، میں انصاف کے لیے 4 مہینوں سے ذلیل ہو رہی ہوں، مجھے انصاف نہیں ملا، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟
متاثرہ لڑکی نے ڈی پی او پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز نامی بااثر ملزم کے خلاف ڈی پی او مقدمہ درج ہونے نہیں دے رہا، وہ اس ملزم کا ساتھ دے رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈی پی او ہی ملزم کے ساتھ مل جائیں تو پاکستان کی عورتوں کو انصاف کہاں سے ملے گا؟ مجھے خودکشی کرنی ہے۔
اس موقع پر متاثرہ لڑکی کی والدہ نے کہا کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی، ملزم زیادتی کرتا رہا اور نازیبا ویڈیوز بناتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے گئی لیکن پولیس بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
0 تبصرے