حراست میں شہری کی ہلاکت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں ہونے والی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

حراست میں شہری کی ہلاکت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ

کراچی میں تقریب سے خطاب میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ یہ لڑکے علاقہ میں دو تین روز سے تصویریں بناتے پائے گئے، دفعہ 54 کے تحت ان لڑکوں کی گرفتاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک شواہد نہیں ملے کہ ملزم پر تشدد کیا گیا، بھتہ خوروں کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جرائم میں 45 فیصد کمی آئی ہے، چاہتے ہیں عوام بھی ہماری پولیسنگ کا حصہ ہوں، 27 اکتوبر سے چالان پولیس افسر نہیں کیمرہ دے گا۔ جاوید عالم اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے مسئلہ میں اسکول میں جانے میں مسائل ہیں کہ اسکول بدنام ہوجائے گا، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ ہر بچے پر ایف آئی آر کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کے الزام میں 112 مقدمات ہوئے، صرف 44 بھتہ خوری کے تھے، واقعات بڑے نہیں، بزنس کمیونٹی سے رابطے میں ہیں۔