سندھ حکومت کا عوام دوست فیصلہ — ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا اقدام — ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

سندھ حکومت کا عوام دوست فیصلہ — ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

یہ فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کے لیے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ کمیشن کے مطابق ملیریا کا ٹیسٹ اب 3 ہزار کے بجائے صرف 600 روپے میں اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت 3,450 روپے سے کم ہو کر 1,100 روپے ہوگی۔ کمیشن نے مزید بتایا کہ ایک سے زیادہ وائرل مارکر کا پتہ لگانے کے لیے کیا جانے والا ڈینگی کومبو ٹیسٹ اب 4,150 روپے کے بجائے 1500 روپے میں کیا جائے گا جب کہ ڈینگی فالو اپ کے لیے کیا جانے والا مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ اب 1250 کے بجائے صرف 500 روپے میں کیا جائے گا۔ ٹیسٹوں کی یہ نئی قیمت صرف 21 اکتوبر سے31 دسمبر تک لاگو ہو گی۔