لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست — فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی

پنجاب کے متعدد شہروں میں اسموگ کی شدت میں اضافہ — لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

لاہور پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست — فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی

لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 471 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا میں 262، سیالکوٹ میں 219 اور ملتان میں 203 رہا۔ صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ لاہور سول سیکریٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 678، شاہدرہ میں 657 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 627 رہا۔ اسموگ بڑھنے سے سانس اور دیگر امراض میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے بیمار افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔