فوجی فرٹیلائزر نے مالی نتائج کا اعلان کردیا، 57.6 ارب روپے کا خالص منافع ریکارڈ

فوجی فرٹیلائزر نے مالی نتائج کا اعلان کردیا، 57.6 ارب روپے کا خالص منافع ریکارڈ

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی مدت کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا، جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ کمپنی کے پلانٹس نے محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد آپریشنز کو یقینی بناتے ہوئے اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 22,07,000 ٹن یوریا اور 6,22,000 ٹن ڈی اے پی تیار کی۔ کھاد کی مجموعی آمدنی 283 ارب روپے رہی، جب کہ یوریا کی فروخت 19,55,000 ٹن اور ڈی اے پی کی فروخت 5,41,000 ٹن ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس مدت کا اختتام 57.6 ارب روپے کے خالص منافع کے ساتھ کیا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے 50.6 ارب روپے کے مقابلے میں اضافہ ہے جس سے فی شیئر منافع 40.5 روپے رہا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی شیئر 9.50 روپے کا تیسرا عبوری ڈیوڈنڈ بھی اعلان کیا جو پہلے ادا شدہ 19 روپے فی شیئر کے علاوہ ہے۔