سعودیہ سے تعلقات میں دلچسپی نہیں، وہ صحرا میں اونٹوں پر ہی پھرتے رہیں" — اسرائیلی وزیر خزانہ کا اشتعال انگیز بیان

اسرائیلی وزیر خزانہ کا گستاخانہ بیان — “ہمیں سعودیہ سے کسی قسم کے تعلقات میں دلچسپی نہیں، وہ چاہیں تو صحراؤں میں اونٹوں پر ہی گھومتے رہیں، اسرائیل کو ان کی ضرورت نہیں

سعودیہ سے تعلقات میں دلچسپی نہیں، وہ صحرا میں اونٹوں پر ہی پھرتے رہیں

تل ابیب( نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم سعودیہ سے تعلقات نہیں چاہتے، وہ صحرا میں اونٹوں پر گھومتے رہیں، تفصیلات کے مطابق دائیں بازو کی مذہبی جماعت ریلیجیس صہیونزم پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیر خزانہ بیتزالیل اسموٹریچ نے جمعرات کو یروشلم میں منعقد ایک کانفرنس جس کا اہتمام زومیٹ انسٹیٹیوٹ اور مکور ریشون اخبار نے کیا تھا، میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے امکان کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے توہین آمیز انداز میں کہا کہ اگر سعودی عرب کہتا ہے کہ فلسطینی ریاست کے بدلے تعلقات معمول پر لائیں، تو نہیں، شکریہ، وہ سعودی عرب کے صحرا میں اونٹ پر سواری جاری رکھیں اور ہم اپنی معیشت، معاشرے اور ریاست کو ترقی دیتے رہیں گے۔