کراچی میں پاکستان مخالف زبان استعمال کرنے والے دو نوجوانوں نے اپنے بیان پر قوم سے معافی طلب کر لی۔
کراچی میں مقیم دو افغانی نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا پر پاکستان کیخلاف غلط الفاظ کا استعمال کررہے تھے۔
ایک وہڈیو میں موجود لڑکے کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو کریانے کی دکان میں کام کرتا تھا، لڑکے کی ویڈیو دو خریداروں نے بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس نوجوان کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنے کیے اور بیان پر نادم ہے اور معافی بھی مانگ رہا ہے۔
نئی ویڈیو میں فرہاد نے کہا کہ اُس سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اس پر شرمندہ بھی ہے جبکہ اُس نے پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ویڈیو میں فرہاد نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگا کر ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے کہا کہ ’مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے جو آئندہ نہیں ہوگی۔‘
دوسرے افغانی نوجوان کی ویڈیو ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے محب اللّٰہ کی تھی۔
وائرل ویڈیو میں محب اللّٰہ پاکستان کو برا بھلا کہہ رہا تھا، تاہم اب نئی ویڈیو میں نوجوان کا معافی کا بیان سامنے آگیا ہے۔
نئی ویڈیو میں محب اللّٰہ نے اپنی پرانی وائرل ویڈیو پر معافی مانگ کر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
0 تبصرے