علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پیشی سے مسلسل گریز پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت نے نادرا اور امیگریشن پاسپورٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی تھی۔