دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہ
قومی اسمبلی میں منظور کی جانے والی ایک قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ 1956، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی یوم سیاہ سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، ملوث عناصر کے خلاف موجودہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے، ملوث عناصر، معاون، مددگاروں کیخلاف آرمی ایکٹ 1956، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
0 تبصرے