فیصل آباد: ماموں کانجن میں ظالم بیوی نے ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کے لئے خاوند کی زبان کاٹ ڈالی

بیوی نےخاوند کو kiss کے بہانے اپنے دانتوں سے اسکی جیب کاٹ کھائی

فیصل آباد: ماموں کانجن میں ظالم بیوی نے ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کے لئے خاوند کی زبان کاٹ ڈالی

فیصل آباد: ماموں کانجن میں ظالم بیوی نے ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کے لئے خاوند کی زبان کاٹ ڈالی..... فیصل آباد کی سب تحصیل ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ایک خاتون ارم بی بی نے اپنے خاوند ظہیر کی کس(kis) کرنے کے بہانےاپنے دانتوں سے زبان کاٹ ڈالی 15کی کال پر مقامی تھانہ سے اے ایس آئی رائے احمد علی کھرل نے موقع پر پہنچ کر مضروب ظہیراحمد کو ہسپتال پہنچایا تاہم اسکے مطابق مضروب ظہیر کے لواحقین مبینہ ملزمہ کے خلاف کاروائی کرانے سے گریزاں ہیں جس وجہ سے ملزمہ کو حراست میں لیا گیا نہ ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا جاسکا ہے، مضروب ظہیر کے بھائی نے بتایا کہ ظہیر کی سات ماہ قبل ارم سے شادی ہوئی تھی جن کے مابین کوئی خاص تنازعہ نہیں تھا تاہم ارم بی بی کی حرکات و سکنات مشکوک تھیں جس پر ظہیر اسے منع کرتا تھا لیکن آج کوئی ایسا تنازعہ نہیں ہوا تھا لگتا ہے اسے سابقہ ڈانٹ ڈپٹ کی رنجش تھی جس بنا پر اس نے کس kis کرنے کے بہانے دانتوں سے ظہیر کی زبان کاٹ ڈالی ،مضروب ظہیر جو فعل حال بولنے سے قاصر ہے نے اشاروں سے بتایا کہ وہ لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز15دن بعد گھر آیا تھا تو اس نے kiss کے بہانے اپنے دانتوں سے اسکی جیب کاٹ کھائی، اس نے مزید بتایا کہ اب وہ اپنی اہلیہ کو نہیں رکھے گا کیونکہ وہ پہلے بھی دو مرتبہ اسے نشہ آور گولیاں دے چکی ہے