آئس لینڈ دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں شامل، محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

گلوبل پیس انڈیکس نے 2024 کی درجہ بندی میں آئس لینڈ کو مسلسل سترہویں بار دنیا کا سب سے محفوظ ملک قرار دیا ہے۔

آئس لینڈ دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں شامل، محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

گلوبل پیس انڈیکس نے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں تقریباً پوری دنیا کی آبادی کے حالاتِ امن، معاشرتی استحکام اور سیکورٹی نظام کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل ممالک میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور ریاستی ڈھانچے سے لے کر عوامی طرزِ زندگی تک ہر پہلو میں امن و سکون نمایاں ہے۔ اس درجہ بندی میں فوجی سرگرمیوں، داخلی و خارجی تنازعات، سیاسی استحکام، سماجی بہبود کے نظام، صحت، تعلیم اور انصاف کی فراہمی کے معیار کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل سیکیورٹی اور جدید سہولیات تک بہتر رسائی کو بھی اہم پیمانوں میں شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ نے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے اور وہ 2008 سے اب تک اس مقام پر برقرار ہے۔ یہاں نہ صرف امن و امان کی صورتحال مثالی ہے بلکہ شہریوں کی اوسط متوقع عمر بھی 82.6 سال ریکارڈ کی گئی ہے، جو یورپی یونین کے اوسط 80.9 سال سے زیادہ ہے۔ آئر لینڈ اس سال بھی دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریا اعتماد اور استحکام کے باعث تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ مزید فہرست کچھ یوں ہے: چوتھا: نیوزی لینڈ پانچواں: سنگاپور چھٹا: سوئٹزرلینڈ ساتواں: پرتگال آٹھواں: ڈنمارک نواں: سلووینیا دسواں: ملائیشیا