کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگا دی۔
حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کیا۔
آگ لگنے کے باعث ٹرک پر موجود ضبط شدہ تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا کہ کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
0 تبصرے