کراچی میں کمسن طالب علم پر تشدد کرنے والا مدرسے کا استاد گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 6 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والے مدرسے کے استاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کراچی میں کمسن طالب علم پر تشدد کرنے والا مدرسے کا استاد گرفتار

ایس ایس پی کراچی غربی طارق مستوئی کے مطابق استاد نے کمسن طالب علم پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچے کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔