اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ چند روز میں کھولنے کا اعلان، مصر نے تعاون کی خبروں کی تردید کر دی

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ آئندہ چند روز میں کھول دی جائے گی، جس کے ذریعے غزہ کے لوگوں کو مصر میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ تاہم مصر نے اس حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی تعاون کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ چند روز میں کھولنے کا اعلان، مصر نے تعاون کی خبروں کی تردید کر دی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ یورپی یونین مشن کے تحت کھولی جائے گی اور اس کے انتظامات مصر کے ساتھ مل کر کیے جائیں گے۔ دوسری جانب مصری خبر ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ مصر نے رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی تعاون کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ مصری سرکاری اطلاعاتی سروس کے مطابق رفح کراسنگ کے حوالے سے اسرائیل سے تعاون کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔