کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

لانڈھی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، خاتون اور شوہر جاں بحق، ملزم فرار۔

کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ شاہ لطیف کے علاقے اقصیٰ مسجد کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں: 30 سالہ محمد ارشد اور 27 سالہ صائمہ عرف سونیا۔ دونوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جبکہ خاتون کی یہ دوسری شادی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ خاتون کے سابقہ شوہر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔