جماعت اسلامی ملک کے فرسودہ نظام کو مکمل طورپربدلنے کی جدوجہدکرہی ہے،21نومبر کو بد ل دونظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والہ سہ روزہ اجتماع عام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، کاشف سعید شیخ

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے دعووں کے برعکس پسندھ حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہروتجارتی مرکزکراچی کو کچراکنڈی میں تبدیل کردیا ہے

جماعت اسلامی ملک کے فرسودہ نظام کو مکمل طورپربدلنے کی جدوجہدکرہی ہے،21نومبر کو بد ل دونظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والہ سہ روزہ اجتماع عام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، کاشف سعید شیخ

کراچی/ٹنڈوالہ یار( رپورٹرز) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے دعووں کے برعکس پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر و تجارتی مرکزکراچی کو کچراکنڈی میں تبدیل کردیا ہے کوئی سڑک سلامت نہیں رہی پھربھی ای چالان عالمی معیار کے ہیں جوعوام کے ساتھ نانانصافی ہے جبکہ حیدرآباد سے کشمورموئن جودڑو کامنظر پیش کررہے ہیں باقی کسر ڈاکوراج سے پوری کروائی جارہی ہے۔انجمن غلامان امریکہ کی جانب سے 26ویں کے بعد27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلادینے کے مترادف ہے،عوام سے پرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔جماعت اسلامی ملک کے فرسودہ نظام کو مکمل طورپربدلنے کی جدوجہدکرہی ہے۔21نومبر کو بد ل دونظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والا سہ روزہ اجتماع عام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعا عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹنڈوالہیارکے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیرضلع آصف یاسین ودیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ عدلیہ کو ایگزیکٹو کے کنٹرول میں کرکے عوام سے انصاف کی امید بھی چھین لی گئی ہے، فارم 47کی پیداوار حکومت نے مقتدرقوتوں کی خوشامد کیلئے 73کے متفقہ آئین کو دفن کردیا ہے جس سے ملک کی بنیادیں کمزور اور عوام کو بغاوت پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ٹرمپ کی خوشامد کیلئے برادر پڑوسی ملک سے دشمنی اور جارحانہ بیان بازی دونوں ممالک کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگی اسلئے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تمام معاملات کو مذاکرات سے حل کیاجائے۔ سندھ کے عوام 21تا23نومبر کو مینار پاکستان اجتماع عام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیوں کہ سندھ کی محرومیوں اور عوامی مسائل کا حل کرپٹ وڈیروں، سرداروں اور جاگیرداروں کے پاس نہیں بلکہ دیانتدار قیادت اور اسلام کے عادلانہ نظام کو رائج کرنے سے ہی مل سکتا ہے۔#