فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کی جانب سے "کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز 36ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز 2025، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کانفرنس میں 10 نومبر 2025 کو منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔
یہ ایوارڈ ایف ایف سی کی سال 2024 کے دوران شاندار کارکردگی، پائیدار ترقی کے بین الاقوامی معیار کے حصول اور قومی اعتماد کو برقرار رکھنے میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔ ایف ایف سی نے توانائی، زراعت، خوراک، صحت، اور تعلیم کے شعبوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایف ایف سی نے ہمیشہ قومی ترقی، کارپوریٹ گورننس اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق اپنی پالیسیاں ترتیب دی ہیں اور معاشی مضبوطی و استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب کے دوران صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے ایف ایف سی انتظامیہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
0 تبصرے