کراچی: منوڑہ کا ساحل المیے میں بدل گیا — 3 افراد ڈوب کر جاں بحق، 2 اسپتال میں زیرِ علاج

کراچی کے منوڑہ ساحل پر پکنک منانے والے ڈاؤ یونیورسٹی کے طلباء و ملازمین میں سے 3 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی: منوڑہ کا ساحل المیے میں بدل گیا — 3 افراد ڈوب کر جاں بحق، 2 اسپتال میں زیرِ علاج

کراچی کے ساحلی علاقے منوڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پکنک کے دوران 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، 3 افراد کو بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا جن میں سے ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ 2 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، 2 لاشیں بھی سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تمام افراد ڈاؤ یونیورسٹی کے طلباء اور ملازمین ہیں جو نجی طور پر پکنک کے لیے منوڑہ گئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، پکنک ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری طور پر منظم نہیں تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر مزید تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ اہلِ خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔