اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا: 12 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی — بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کا شاخسانہ

اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی، پولیس کے مطابق حملہ بھارتی اسپانسرڈ گروہ “فتنہ الخوارج” کی کارروائی ہے۔

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا: 12 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی — بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کا شاخسانہ

اسلام آباد کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر برآمد ہوا ہے، جبکہ پارکنگ ایریا میں کھڑی تین گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے فوراً بعد کچہری کی عمارت خالی کرائی گئی، وکلاء، ججز اور سائلین کو باہر نکالا گیا، اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد موقع پر پہنچ گئے۔ پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق حملہ بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج” سے منسلک تھا۔