نائب وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ کا دعویٰ، سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے لیے نمبر مکمل ہیں۔
وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے پُراعتماد ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبر مکمل ہیں۔
رانا ثنا اللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے پاس ترمیم منظور کروانے کے لیے مکمل حمایت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور آج 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق کئی باتیں واضح ہو جائیں گی۔
صحافیوں کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ، جب ووٹنگ ہوگی تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا کہ 27ویں ترمیم آج ہی سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔
اس سے قبل اتحادیوں کے لیے نائب وزیراعظم کے ناشتے میں آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی شریک ہوئی تھیں اور کہا تھا کہ آئینی ترمیم پر ووٹ دیا جائے گا۔
0 تبصرے