انڈر 23 فٹبال ایشین کپ کوالیفائر، عراق نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 23 فٹبال ایشین کپ کوالیفائر، عراق نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 23 فٹبال ایشین کپ کوالیفائر میں عراق نے پاکستان کو 1-8 سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں عراق کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے آغاز میں دونوں ٹیمیں محتاط انداز میں کھیلتی نظر آئیں، لیکن پہلا گول عراق کی جانب سے پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل کیا گیا دوسرے ہاف کے آغاز میں عراق نے اپنی برتری کو 0-2 تک بڑھا دیا۔ دوسرے ہاف کی ابتداء میں عراق نے گول کرکے برتری 0-2 کرلی۔ 61ویں منٹ میں پاکستان کے مکیل عبداللہ نے پینلٹی پر گول کرکے عراق کی برتری کم کردی۔تاہم اس کے بعد عراق نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید چھ گول داغ دیے۔