سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم، چینی کمپنیاں صنعتوں کو پاکستان منتقل کریں وزیراعظم کی پیشکش

سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم، چینی کمپنیاں صنعتوں کو پاکستان منتقل کریں وزیراعظم کی پیشکش

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریں اور صنعتوں کو پاکستان منتقل کریں۔ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان B2B سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ یہ ملاقات وزیراعظم کے چین کے سرکاری دورے اور تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ہوئی۔ گفتگو کے دوران ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، کان کنی و معدنیات، سڑک اور ڈیجیٹل رابطے، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔