تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم تاحال پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔
شارجہ کے تاریخی میدان میں تین ملکی ٹی 20 سریز میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دوسری بار مقدمقابل آئیں، جہاں افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تاہم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 151 رنز ہی بناسکی۔
افغانستان کی بیٹنگ
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رحمان اللہ گرباز صرف 8 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد صدیق اللہ اتل اور ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ صدیق اللہ اتل نے 45 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ دیگر بلے بازوں میں عظمت اللہ عمرزئی 4، محمد نبی 6 اور کپتان راشد خان ناقابلِ شکست 8 رنز بنا سکے۔ کریم جنت 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
0 تبصرے