جامعہ ملاکنڈ کے شعبۂ سماجیات کے پی ایچ ڈی اسکالر حیات اللہ یوسفزئی نے اپنا تحقیقی مقالہ کامیابی کے ساتھ عوامی دفاع کے بعد مکمل کرلیا

جامعہ ملاکنڈ کے شعبۂ سماجیات کے پی ایچ ڈی اسکالر حیات اللہ یوسفزئی نے اپنا تحقیقی مقالہ کامیابی کے ساتھ عوامی دفاع کے بعد مکمل کرلیا

چکدرہ (حکیم نورفقیر سے) جامعہ ملاکنڈ کے شعبۂ سماجیات کے پی ایچ ڈی اسکالر حیات اللہ یوسفزئی نے اپنا تحقیقی مقالہ کامیابی کے ساتھ عوامی دفاع کے بعد مکمل کرلیا۔ یہ کامیابی جامعہ ملاکنڈ کے علمی و تحقیقی سفر میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دی ہے۔ عوامی دفاع کی یہ تقریب پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، جامعہ ملاکنڈ کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز خارجی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال (شعبۂ بشریات، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی) اور ڈاکٹر بشریٰ حسن جان (شعبۂ سماجیات، زرعی یونیورسٹی پشاور) شامل تھے جنہوں نے مقالے کے معیار اور تحقیق کے انداز کو سراہتے ہوئے اسکالر کی محنت اور علمی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ واضح رہے کہ حیات اللہ یوسفزئی جامعہ ملاکنڈ میں رجسٹرار کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ انتظامی و تدریسی دونوں میدانوں میں جامعہ کی ترقی و نکھار میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی اعزاز ہے بلکہ جامعہ ملاکنڈ کی علمی وقعت میں بھی اضافہ ہے۔ اس موقع پر جامعہ ملاکنڈ کے اساتذہ اور انتظامی عملے نے ڈاکٹر حیات اللہ یوسفزئی اور ان کے تحقیقی نگران پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز کو اس اہم علمی سنگِ میل پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔