چین سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ ہوگئیں

چین سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ ہوگئیں

لاہور: چین سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ ہوگئیں ، جدید ترین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی، شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لئے روانہ کردی گئیں۔ یہ بسیں چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ان کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی الیکٹرک بسوں میں ایئر کنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کی سہولت موجود ہوگی جبکہ خواتین کے تحفظ کے لیے بسوں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا تاکہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔