کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کے حوالے سے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ، سیکریٹری کھیل درا بلوچ اور ڈی جی اسپورٹس یاسر بازئی نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے بتایا کہ آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ یکم ستمبر سے 14 ستمبر تک کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 36 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ سی ایم فٹبال گولڈ کپ کے بعد صوبے میں ہونے والا ایک اور بڑا ٹورنامنٹ ہے، جس میں قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نامور کھلاڑی بھی میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس موقع پر مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں فی الحال 12 کرکٹ گراؤنڈز موجود ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کی زمین پر ایک جدید اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔
0 تبصرے