اداکارہ و کمپیئر مہک نور کو بہترین میزبان کی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
کراچی (وسیم قریشی) چیئرمین گیڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ کی جانب سے جشن آزادی کی پروقار تقریب میں کراچی اسٹیج اور ٹی وی کے اداکاروں سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پروقار تقریب میں میزبان اداکارہ و کمپیئر مہک نور کو "بہترین میزبان" کی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین گیڈاپ ٹاؤن جام محمد جوکھیو، ڈائریکٹر پراپرٹی و چیف آرگنائزر سہیل یار خان، کرنل حماد رضا شاہ، برگیڈیر کرار حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اڈو اور دیگر معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے میزبان کی شاندار میزبانی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
0 تبصرے