کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے نوجوان صحافی اورنجی ٹی وی (ڈان نیوز)کے رپورٹرخاورحسین کی پراسرارموت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔صوبائی امیر نے زوردیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ خاور حسین کی موت کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی اور واقعے کی شفاف تفتیش کرکے صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔جان محمد مہر،نصراللہ گڈانی کے بعد صحافی خاورحسین کی پراسرارموت نے صحافی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیداکردیا ہے اس لیے حکومت اس افسوس ناک واقعے کا ہرپہلو سے تفتیش کرکے صحافی برادری اوراہل خانہ کو مطمعن کرے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی ہے۔ #
0 تبصرے