شکارپور (احسان ابڑو) سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم پی اے آغا سراج خان درانی کے انتقال پر تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میر نادر علی مگسی، خورشید جونیجو، سردار محمد بخش خان مہر، جمیل سومرو اور دیگر شخصیات سوگوار خاندان سے تعزیت کے لیے گڑھی یاسین پہنچیں۔
وہاں انہوں نے آغا شہباز خان درانی اور آغا موسیٰ خان درانی سے ملاقات کی اور اظہارِ افسوس کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے آمریت کے دور میں سختیاں برداشت کیں لیکن بھٹوازم کے نظریے سے کبھی انحراف نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آغا سراج درانی کی دہائیوں پر محیط سیاسی اور عوامی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسے کردار جو اپنی جدوجہد سے نئی نسل کے لیے راستے ہموار کرتے ہیں، تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
0 تبصرے