اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔
رپورٹس کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا، جس کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
علماء اور معزز شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو شادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
مولانا شیرانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا دوسرا نکاح ہے، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔
0 تبصرے