حضرت قطب عالم شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ کا مزار کراچی کے معروف مزارات میں سرفہرست ہے کفیل حسین

حضرت قطب عالم شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ کا مزار کراچی کے معروف مزارات میں سرفہرست ہے کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حضرت قطب عالم شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ کا مزار کراچی کے معروف مزارات میں سرفہرست ہے یہ بات معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے دورے کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں، جہاں تیزی سے تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور رہائشی و تجارتی عمارات بن رہی ہیں، وہیںمزارات ، تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت بھی ضروری ہے مزار جیسے روحانی مقامات نے علاقے کو نہ صرف زیارتی مرکز بنایا بلکہ معاشرتی تعلقات، خیراتی کام، اور لارغ کی سہولیات کا حصہ بھی بنایا ہے جبکہ مزار کے اردگرد کی حالت اور تاریخی ساخت کے تحفظ کے حوالے سے بھی فکر موجود ہے کفیل حسین نے کہا کہ مجھے مزار کی دوبارہ تعمیرات اور تزین و آرائش کا شرف حاصل ہوا جسے میں نے اپنے تجربے اور مہارت کے بل پر خوب سے خوب تر بنایاسات سال کی عمر میں میںنے یہ ڈیزائن کرنے کا سوچا تھا جسے عملی جامعہ پہنانے کا موقع مجھے ملا انہوں نے کہاکہ مزار کی تعمیرات میں چند اہم نکات کو شامل کیا گیا ہے جس سے سب سے اہم یہاں پر تحریر کروایا گیا ہے کہ صاحب مزار کی قبر کو سجدہ کرنا حرام ہے جبکہ قبر کے اطراف تواف کرنا بھی ممنوعہ بتایا گیا ہے اور خواتین کے لئے بھی مزار سے دور خاص جگہ متعین کی گئی ہے جہاں سے وہ اپنے لئے اور بزرگان دین کے لئے دعا خیر کر سکتی ہیں ایسی تحریر آپ کو کراچی یا پاکستان میں موجود کسی اور مزار شریف پر دیکھنے کو نہیں ملے گی کفیل حسین نے کہا کہ گمبد کو باہر سے غوس پاک پیر انے پیر کے مزارکے مشابہ رکھتے ہوئے حسن ایرانی ٹائلز سے سجا یا گیا ہے کیونکہ صاحب مزار کی نسبت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے گمبد کی چھت کو اسماءحسنہ سے آراستہ کیا گیا ہے چھت کے کناروں پر قرآن پاک کی خوبصورت خطاطی موجو دہے انہوں نے کہا کہ مزار کی تعمیر میں ایسا مٹی کا پتھر استعمال کیا گیا ہے جو کراچی شہر کی نمی اور نمکین آب و ہوا میں پائیدار بھی رہے اور خوبصورت بھی لگے یہاں نسب ماربل کی جالیاں ،فرش ،مہرابیںاوربلند دروازے مغلیہ دور کی یاد دلاتے ہیں تعمیر میں اس بات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے کہ قدرتی ہوا اور روشنی کا گزر رہے اور مزار کا اندورنی حصہ ہوا دار رہے کفیل حسین نے کہاکہ تعمیرات کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ مزار کا روحانی اقداراورقدیم تعمیرات کا عکس بر قرار رہے اور خواتین کی آمد و رفت کو احاطے سے دور رکھ کر شرعی تقاضوں کوپورا کیا گیا ہے یہاں موجود لنگر خانے کو بھی زائرین کی سہولت کے لئے بہتر اندا زمیں بنایا گیا ہے یہ مزار یہاں آنے والے زائرین اور اہل شہر کے لئے فیض کا دریہ بنا ہوا ہے اور بے شمار افرادحضرت قطب عالم شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ سے فیضیاب ہو رہے ہیں.