جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

انقلابی جماعت نے چھپنے اور جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کردی: مریم نواز

تازہ ترین 16th May 2023 312 مناظر

سیاسی رہنما بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، قربانی دیتے ہیں ناقابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ دیکھا سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی رہنما اور کارکنان گھبراتے نہیں اور سیاسی رہنما نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں اور حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، قربانی دیتے ہیں ناقابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ