کراچی (پ ر) کوالالمپور میں پاکستانی تاجر و بزنس مین شہنشاہ حسین نے وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق اور ایم پی اے سید شارق جمال کے اعزاز میں مسٹر کباب ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ملائیشیا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی، سماجی رہنما اور تاجر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
تقریب میں عرفان احمد، آفتاب احمد، فرمان خان، ذیشان علی، محمد عدیل، محمد ساجد اور علی عباس سمیت بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ شرکاء نے کہا کہ ایسے ایونٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قریب لاتے ہیں اور قومی یکجہتی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ایم پی اے سید شارق جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں امن، بھائی چارے اور ترقی کا پیغام لے کر جا رہے ہیں، جو ہماری قومی یکجہتی اور مثبت سوچ کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے ریسٹورنٹ کے کھانے کی بھی بڑی تعریف کی اور میزبان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فہد شفیق نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر نمائندگی دینا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔
میزبان شہنشاہ حسین نے کہا کہ بیرون ملک منعقد ہونے والی ایسی تقریبات نہ صرف پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ بزنس کمیونٹی اور نوجوان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کراچی کے معروف بزنس مین اور بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سب سے ملوانے میں انہی کا بڑا کردار ہے۔
عشائیے کے بعد گروپ فوٹو بھی لیا گیا جس میں تمام شرکاء نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عزم کا اظہار کیا-
0 تبصرے