پاکستان کی شکایت: کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی کپتان قصور وار قرار، جرمانہ عائد

پاکستان کی شکایت: کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی کپتان قصور وار قرار، جرمانہ عائد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دے کر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یا کو قصوروار قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستانی شکایت پر کل آئی سی سی ریفری کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم آج آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سنایا اور سوریا کمار پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد آئی سی سی جاری کرےگا۔ معاملہ کیا تھا؟ 14 ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا جس میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی تھی۔