ڈاکٹر شام سندر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جانا قابل احسن فیصلہ ،لئیق عالم نواب

ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے اقلیتیوں کے لیے خدمات قابل ستائش،دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں،سینیئر فوٹو جرنلسٹ

ڈاکٹر شام سندر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جانا قابل احسن فیصلہ ،لئیق عالم نواب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبائی کابینہ میں معاون خصوصی مقرر کیے جانے پر کے یو جے (دستور) کے سینیئر رکن اور سینیئر فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم نواب نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے لے کر صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کے بعد اقلیتی عوام کے لیے جو کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے لئیق عالم نواب نے کہا کہ ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی پیپلز پارٹی کے عوام دوست ویژن کے عزم کے ساتھ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں انہیں معاون خصوصی بنایا جانا وزیراعلی کا قابل احسن اقدام ہے۔