آصف زرداری نے انتقام کی سیاست کو سمندر برد کردیا ہے
کراچی(رپورٽر) پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف جیالے رہنما سائیں سکندر نے اپنی رہائش گاہ پر چیرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کی سادہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیشمار سازشوں کو ناکام بناتے ہوۓ اور کردار کشی کرنے والوں کو بےنقاب کرکے ہماری دبنگ عوام و ملک دوست قیادت نے بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن پر عوام کی رہنمائی کرتے ہوۓ ملک کو جمہوری استحکام دیا آج بلاول بھٹو خوشحال ملک و عوام کے مستقبل کی امیدوبن گئے ہیں سائیں سکندر نے مزید کہا کہ ملک میں سیاست کی آڑ میں فتنہ فساد برپا کرنے والوں انجام تک پہنچانے کے لیے عدلیہ کو جرأت مندانہ فیصلوں میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج اندرونی بیرونی دشمنوں کے خلاف صف آرا ہے جیالے انھیں سلام پیش کرتے ہیں کارکنوں کے سرپرست سائیں سکندر نے تقریب میں کہا کہ آصف زرداری میرا فخر ہیں محترمہ فریال تالپور ہماری عزت ہیں آصف زرداری نے انتقام کی سیاست کو سمندر برد کرکے جمہوریت و ملکی استحکام کے کردار کشی اور جعلی مقدمات بنانے والوں کو معاف کرکے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا آج سیاسی مخالفین مرد حر کے قدموں میں سرجھکائے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عکس ہیں سائیں سکندر نے کہا چاروں صوبوں کے جیالے میرے رابطے میں ہیں میں جیالوں کیلئے 24 گھنٹے دستیاب ہوں جیالوں کی خوشحالی اور تحفظ میرا مشن ہے
0 تبصرے