کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہو نے پر قوم، قیادت اور افواج پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ایک تعیناتی سنگ میل ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری لازم و ملزوم ہیں کسی بھی خطرے کا متحد جواب دیا جائے گا جو پورے خطے اور مسلم امہ کے لیے یکجہتی کا ایک طاقتور پیغام ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پاکستان کے گہرے اور تاریخی عزم پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک مقدس فریضہ اور اعزاز ہے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے سے معیشت، صنعت، زراعت، تعلیم اور سماجی ترقی میں تعاون کی نئی راہیں کھولیں گی جس سے کاروباری افراد کو سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع میسر آسکیں گے جبکہ تجارتی وفود، مشترکہ منصوبوں اور علم کے تبادلے کے اقدامات بھی سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ پا کستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ صرف باہمی سلامتی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ باہمی خوشحالی کی بھی ضمانت ہے شیخ امتیاز حسین نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی قیادت کی ان کی بصیرت انگیز قیادت اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو سراہا انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے لیے امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جو دنیا بھر کے لیے اسلامی یکجہتی کے طورپر کام کرے گا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور روحانی رشتے اس معاہدے کو مزید مضبوط بناتے ہیں یہی تعلقات باہمی اعتماد اور دوستی کی وہ بنیاد ہیں جو نہ صرف حکومتوں بلکہ عوامی سطح پر بھی تعلقات کو دیرپا اور نتیجہ خیز بنائیں گے.
0 تبصرے