حمیرا اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آ گیا

حمیرا اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آ گیا

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی جانب سے اپنی دوست کو بھیجا گیا آخری آڈیو پیغام منظرِ عام پر آ گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ در شہوار نامی ان کی قریبی دوست نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حمیرا نے یہ وائس نوٹ ستمبر 2024 میں اسے بھیجا تھا جس میں وہ کہہ رہی تھی: "معاف کرنا، میں مصروف تھی اس لیے تمہاری کال نہیں اٹھا سکی۔ میں بہت خوش ہوں کہ تم مکہ میں ہو۔" حمیرا اپنی دوست سے مزید کہہ رہی تھی: "اپنی کیوٹ دوست کے لیے دل سے بہت ساری دعائیں مانگنا۔ میرے کیریئر کے لیے بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔" یاد رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملی تھیں، جس کے بعد ان کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔