انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ: ماں کی لاپرواہی، بچه بولنے کے بجائے بھونکنے لگا

انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ: ماں کی لاپرواہی، بچه بولنے کے بجائے بھونکنے لگا

بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک ایسا 8 سالہ بچہ ریسکیو کیا گیا ہے جو مکمل تنہائی میں صرف 6 کتوں کے ساتھ رہتا تھا اور بات کرنے کے بجائے ان کی طرح بھونکتا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک تھائی این جی او اور حکام نے اسکول پرنسپل اور مقامی افراد کی اطلاع پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے 6 کتوں کے ساتھ رہنے والے بچے کو بازیاب کرایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، بچے کی ماں منشیات کی عادی ہے اور روزانہ اسے لکڑی کے بنے پرانے گھر میں کتوں کے ساتھ اکیلا چھوڑ کر کھانے کی تلاش میں نکل جاتی تھی۔ ریسکیو کیا گیا بچہ دو سال سے اسکول نہیں گیا تھا، اس کے کوئی دوست یا نگران موجود نہیں تھے۔ وہ صرف کتوں کی صحبت میں پلا بڑھا، اسی لیے اس نے ان کی نقل کرتے ہوئے بات کرنے کے بجائے بھونکنا شروع کر دیا۔