کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر مکیش چاولہ نے کہا ہے کہ حکومت گاڑیوں پر اجرک والی نمبر پلیٹس لگانے کا فیصلہ کسی صورت واپس نہیں لے گی۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مکیش چاولہ نے واضح کیا کہ اجرک والی نمبر پلیٹ تمام موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کو لگانی پڑے گی اور سندھ حکومت یہ فیصلہ کسی بھی صورت واپس نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ اجرک ہماری ثقافت ہے، کسی کو اس پر کیوں تکلیف ہو رہی ہے؟ نمبر پلیٹس پر قائداعظم کے مزار اور سندھ حکومت کا لوگو بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نمبر پلیٹس 2021ء سے جاری کی جا رہی ہیں لیکن کچھ لسانی عناصر نے اس کو مسئلہ بنا کر لسانیت کو ہوا دی۔
0 تبصرے