وفاقی حکومت کا پنکھوں سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پنکھوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں بجلی کی بچت اور صارفین کے اخراجات کم کرنے کے لیے پنکھوں کے بارے میں ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کے استعمال میں کمی لانے کے لیے عام بجلی سے چلنے والے پنکھوں کو تبدیل کرنے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پورے ملک میں مرحلہ وار عام پنکھوں کو ایسے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا جو کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں وزیرِ اعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری، اسٹیٹ بینک کے گورنر سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام کی عملی تیاری، ممکنہ شیڈول، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بینکنگ نظام سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنکھوں کی تبدیلی کا یہ پروگرام توانائی کی بچت اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ بجلی کے استعمال میں کمی سے صارفین کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام کا پہلا مرحلہ اسی مہینے سے شروع کیا جائے گا، لہٰذا آئندہ دو سے تین ہفتوں میں تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں تاکہ اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔